انسانی المیہ میں بچے کی پیدائش نئی زندگی،تجدید اور امید کی ایک علامت ہے۔، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

197
انسانی المیہ میں بچے کی پیدائش نئی زندگی،تجدید اور امید کی ایک علامت ہے۔، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے عارضی کیمپ میں ایک ایسے خاندان سے ملے جن کے ہاں گزشتہ رات بچے کی پیدائش ہوئی۔

سیلاب متاثرہ فیملی کے گزشتہ رات پیدا ہونے والے نومولود بچے کو گود میں اٹھائے تصویر ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ یہ پیدائش انسانی المیہ میں نئی زندگی،تجدید اور امید کی ایک علامت ہے۔