اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ3 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے انسانی حقوق کے قیام کے لئے 71 لاکھ، ایکشن پلان فار ہیوم رائٹس کے لئے 46 لاکھ، وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔