انقرہ ۔ 11 مئی (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پہلی عالمی سربراہی کانفرنس کے دوران وہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔اس کانفرنس میں 50 سربراہان ریاست اور 40 سربراہان حکومت کی شرکت متوقع ہے۔وزارت خارجہ امور کے نمائندے لیونٹ مورات برہان نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی یہ کانفرنس 23-24 مئی کو استنبول میں ہوگی اور عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام ملکوں کو دعوت نامے بھجوادیے ہیں اور توقع ہے کہ نمایاں عالمی رہنما اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 1.2 ملین (12 لاکھ) سے زیادہ افغان مہاجرین موجود ہیں جن کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کیلئے وہ اپنے محدود وسائل کا سہارا لے رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4420