انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی جیلوں کا دورہ کریں، سید علی گیلانی

150

سرینگر۔ 15مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عالمی ریڈکراس کمیٹی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں کو کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا مشاہدہ کرنے کے لےے بھارتی جیلوں کے دورے کی اجازت نہ دینے پر بھارت پرشدید تنقید کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت پر زوردیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے۔ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ملکر ایکدوسرے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز کریں اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کریں۔حریت چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کے ساتھ جیل حکام کے ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے بھارت اور پاکستان کی طرف سے اپنی اپنی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں باہمی خیر سگالی دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا مستقل حصہ ہونا چاہےے۔ دریں اثناءقابض انتظامیہ نے بے حرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لےے ماگام اور بڈگام قصبوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردیں۔ ضلع بڈگام میں مسلسل چوتھے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔ بلال احمد صدیقی ، مولوی بشیر احمد، غلام محمد ناگو، پیر محمد شفیع ، محمد مقبول ماگامی ، ارشد احمد بٹ ، زمردہ حبیب اور یاسمین راجہ سمبل کے علاقے تریہگام گئے اور متاثرہ بچی کے والدین کو سید علی گیلانی کا اظہار یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جموںوکشمیر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کے زیر انتظام آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ان ہدایات کی مذمت کی ہے جن میں مقبوضہ علاقے کے طلباءکو آزاد جموںوکشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے منع کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ ہدایات سارک تعاون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ حریت فوم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلام آبادمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے ایک اجلاس میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فورسز ایک منصوبہ بند طریقے سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی± کر رہی ہے۔