انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کو اپنے سیاسی عزم کی تجدید کی ضرورت ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

164
Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کو اپنے سیاسی عزم کی تجدید کی ضرورت ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پروزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جن معاشروں کی بنیادیں انسانی حقوق پر استوار ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کرتے ہیں،مقبوضہ جموں وکشمیر،فلسطین کی مظلوم عوام کےبنیادی حقوق سے انکار موجودہ عالمی حالات کی وضاحت کرتا ہے، نہ صرف آج بلکہ ہر دن حکومت سب کے لئے انصاف،مساوات،وقار اورانسانی حقوق کے لئے کام کرتی رہےگی۔