لاہور۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث اے ایس ایف کا سابقہ اہلکار گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کی شناخت گلفام کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم اے ایس ایف میں بطور کارپول تعینات رہا ۔گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پایا گیا۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہدرہ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے 2 شہریوں کو بوسنیا ءملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 40 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم نے شہریوں کو پہلے وزٹ ویزے پر شارجہ بھجوایا۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ملی بھگت سے متاثرین کے پاسپورٹس پر بوسنیاء کے جعلی ویزے لگائے۔متاثرین نے مذکورہ ویزوں پر شارجہ سے بوسنیا جانے کی کوشش کی ۔جعلی ویزوں کی بنیاد پر متاثرین کو شارجہ سے واپس ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔