انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوجی کارروائیوں میں عارضی تعطل اسرائیل فلسطین تنازعہ کا حل نہیں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

126
Cooperation will continue
UN report

اقوام متحدہ۔29نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوجی کارروائیوں میں عارضی تعطل اسرائیل فلسطین تنازعہ کا حل نہیں ہے ۔ سکریٹری جنرل نے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسیٰ فاکی ماہت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ادارہ سیز فائر اور تمام مغویوں کی فوری رہائی پر زور دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی وقفہ صحیح سمت میں ایک قدم اور امید کی علامت تھی، لیکن اس سے ہمیں درپیش بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے ، یہی وجہ ہے کہ ہم انسانی بنیادوں پر سیز فائر کی ضرورت پر اصرار کر رہے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی اور غزہ کے تمام لوگوں کو جہاں بھی وہ رہتے ہیں مؤثر انسانی امداد پہنچانے کے امکانات پید اہوں گے۔