انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے پہلے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

140
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی ، ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو پہلے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کا ہدف کا حصول اولین ترجیح ہے اور جتنے بچے آج موجود نہیں تھے ان کو ترجیح میں رکھا جائے تاکہ ان کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جا سکے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے2قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ کہا کہ 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کی موزی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے۔