24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئےپولیس کی جانب سےبھرپور حفاظتی انتظامات کئے...

انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئےپولیس کی جانب سےبھرپور حفاظتی انتظامات کئے گئےہیں ،ڈی پی اوچارسدہ

- Advertisement -

پشاور۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ مسعود خان نے کہا ہے کہ جاری انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ مسعود احمد کے جاری احکامات پر چارسدہ میں انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس کی جانب سے بھرپور حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

انسدادپولیو مہم کے دوسرےروز چارسدہ کے اعلی پولیس حکام اور ڈی ایس پیزنےشہرکے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کرکے انسداد پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ پولیس حکام نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

پولیو مہم کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام جوان چوکس رہیں، اپنے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں ۔پولیس حکام کی جانب سےانسدد پولیو مہم کے دوران شہریوں کو بھی پیغام دیا گیا کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں