نارووال۔ 15 جون (اے پی پی):سیکرٹری ماحولیات پنجاب کی ہدایت اورڈائریکٹرجنرل ماحولیات کے حکم پر ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی زیرنگرانی محکمہ ماحولیات نارووال کے زیراہتمام انسدادڈینگی کےحوالے سے ریلی کاانعقاد کیا گیا۔
ریلی میںاسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات عمردراز،سب انجینئرشاہدغنی،انسپکٹرماحولیاتمحمدنوید،سب نجینئرمحمدصداقت،حامدمغل،محمدشاہد،محمدجاویدودیگرنے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پراسسٹنٹ ڈائریکٹرعمردرازاورسب انجینئرشاہدغنی نے ڈینگی سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیراپنانے اور انسدادڈینگی کےحوالے سے آگاہی مہم کوعام کرنے کی ضرورت پرزوردیااور کہا ہم سب احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی کو شکست دے سکتے ہیں ۔