انسداد بجلی چوری مہم،گزشتہ4گھنٹوں میں 20ملزمان گرفتار کیے گئے ،ترجمان

75

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 461ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے137 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ20کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 16 کمرشل10 زرعی اور435 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو6لاکھ56ہزار58 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ56 لاکھ90 ہزار835 روپے ہے۔ ترجمان لیسکو کیمطابق انسداد بجلی چوری مہم کو367روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ33ہزار788ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ25 ہزار436 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار118 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک14 کروڑ58 لاکھ 14 ہزار680 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب23 کروڑ12 لاکھ13 ہزار73 روپے ہے۔