انسداد بجلی چوری مہم ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 34 ملزمان گرفتار

112
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران510ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے182ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے34کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑے گئے کنکشنز میں 492گھریلو،17کمرشل اور1زرعی کنکشنز شامل ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4لاکھ47ہزار794یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت1کروڑ66لاکھ31ہزار550روپے ہے۔