انسداد بجلی چوری مہم جاری، 24 گھنٹوں میں 26ملزمان گرفتار،ترجمان

127
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 586ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے219ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ26کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 انڈسٹریل 11 کمرشل4 زرعی اور568 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ96ہزار369 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ84 لاکھ58 ہزار360 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو382روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل1 لاکھ40ہزار99ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ32 ہزار699 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر42 ہزار525 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک15 کروڑ11 لاکھ49 ہزار 22 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب47 کروڑ25 لاکھ6 ہزار70 روپے ہے۔