انسداد بجلی چوری مہم کا147 واں روز ، 2ارب 74 کروڑ سے زائد کی چوری پکڑی گئی

96
Crackdown against
Crackdown against

لاہور۔3فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران407 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،173کے خلاف مقدمات درجکئے گئے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں407 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جس میں173 کے خلاف مقدمات درج اور 7افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12کمرشل،1 زرعی اور 394 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے 3لاکھ29ہزار8سو75یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ13لاکھ46ہزار1سو 64 روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز منقطع اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس بھی چارج کئے گئے۔شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو16لاکھ روپے، باغبانپورہ میں کنکشن کو2 لاکھ25ہزار روپے، باغبانپورہ کے ہی علاقے میں ایک اور ملزم کو2 لاکھ 17 ہزار اورقلعہ گجر سنگھ میں ملزم کو1 لاکھ90ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انسداد بجلی چوری مہم کو147 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل50ہزار 9سو 65 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 47 ہزار1 سو 62 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17ہزار4سو58 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 9 لاکھ 27 ہزار8 سو 64 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2ارب 74 کروڑ 72 لاکھ 95 ہزار 9 سو 56 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری اور بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔