انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر قومی احتساب بیورو ملتان کی جانب سےتقریب کا انعقاد

125

ملتان۔ 09 دسمبر (اے پی پی):انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر قومی احتساب بیورو ملتان کی جانب سےایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد کرپشن کی روک تھام کےلئے عوام میں شعور و آگاہی کو بیدار کرنااور بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ مل کر بدعنوانی کا خاتمہ کر کے مستقبل کو روشن بنانا تھا ۔

تقریب میں اساتذہ،طلباءو طا لبات سمیت ماہرین قانون اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کےلئے معا شر ے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اس سلسلے میں بھرپور ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف خود بلکہ دوسروں میں بھی کرپشن کے سد باب کے لئے شعوراجاگر کریں۔ڈی جی نیب ملتان انجینئر مسعود عالم خان نے بد عنوانی کے خاتمے کےلئے نیب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نیب کا مقصد بھی یہی ہے کہ کرپشن کو ختم کر کے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جائے۔

انہوں نے سول سوسائٹی بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس قومی فریضے میں نیب کا ساتھ یں ۔آخر میں کرپشن سے آگاہی اور روک تھام بارے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔