لاہور۔16جون (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی آٹھ فروری کو لاہور میں پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے الزام میں درج مقدمے میں عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سوموار کو سماعت کی ۔ تینوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا۔