39.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد دہشت گردی عدالت،دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں تین ملزمان کو...

انسداد دہشت گردی عدالت،دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں تین ملزمان کو قید کی سزا

- Advertisement -

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کے الزام کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو قید کی سزا کا حکم دے دیا ۔عدالت نے دو ملزمان شاہد اکبر اور عظیم اللہ کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ ایک ملزم شاہ فیصل کو جیل میں گزاری گئی مدت کے برابر سزا قید کا حکم دے دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا،تینوں ملزمان کے خلاف گزشتہ برس سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا،سزا سنائے جانے کے بعد تینوں کو کمرہ عدالت میں ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں