انسداد دہشت گردی عدالت ،ملک سیف الملوک کھوکھر اوربھائی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

85
Anti-Terrorism Court
Anti-Terrorism Court

لاہور۔21فروری (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے حق میں 2018 میں نکالی گئی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھائی افضل کھوکھر و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ( کل ) بروز جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے کیس پر بدھ کو سماعت کی ۔ لیگی رہنما ملک سیف کھوکھر ،ملک افضل کھوکھر ، شفیع کھوکھر اور عرفان شفیع کھوکھر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ ملزمان کے وکلا نے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے مختصر دلائل پیش کیے۔ عدالت نے مزید سماعت (کل) جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔