16 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد دہشت گردی کی عدالت میں تین مشتبہ دہشت گردوں کی ضمانت...

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تین مشتبہ دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

- Advertisement -

پشاور۔ 06 مارچ (اے پی پی):انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کے روز تین مشتبہ دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان، شادہ گل، فضل کریم اور ابراہیم نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جنہیں عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزمان کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کے بیان کے مطابق، تینوں ملزمان کو بھاگیاری چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے گئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569564

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں