24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومضلعی خبریںانسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو...

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو قید و جائیداد ضبطگی کی سزا سنا دی

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی):انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک طالبان پاکستان کے کارندے کو 3 سال قید اور اس کی جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 24 مئی 2024 کو بھکر کے رہائشی مجرم کو جھنگ کے علاقہ بھکر روڈ سے گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد عظیم کو3 سال قید اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں