لاہور۔10اکتوبر (اے پی پی):انسداد سموگ کے حوالے سے ہفتہ میں بدھ کے روز چھٹی کا اطلاق حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔
ترجمان کمشنر لاہور آفس کے مطابق آج بروز بدھ تمام تعلیمی ادارے، مارکیٹیں و دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے-ترجمان کمشنر آفس نے کہا کہ بعض چینلز کی جانب سے آج بدھ کی چھٹی کی خبر چلانا درست نہیں ہے ،تعلیمی اداروں و دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجویز پنجاب حکومت کو پیش کی جائے گی، حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔