انسداد سموگ کارروائیاں،مختلف اضلاع میں 18افراد گرفتار، 49مقدمات درج

98
Smog

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کی کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں 49مقدمات درج کر کے 18افراد کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق اس پاداش میں641افراد کو12 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ، 151افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

انہوں نے بتایاکہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 9، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 556،صنعتی سرگرمیوں کی 3، اینٹوں کے بھٹوں کی 37اور دیگر مقامات پر 5خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیا ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔