انسداد منشیات فورس کی کارروائی، تعلیمی اداروں کو منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ رنگے ہاتھوں گرفتار

122
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین کارروائی میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ملزمہ اسلام آباد کے ایک بڑے اور معروف تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہی تھی۔

خفیہ اطلاع پر ملزمہ کو تعلیمی ادارے کے قریب سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمہ کی تلاشی کے دوران 4.8 کلو چرس اور 1.2کلو افیون برآمد کر لی گئی۔تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے تعلیمی ادارے تک پہچاتی تھی۔ملزمہ نے یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔گرفتار ملزمہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ ملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔