انسداد منشیات ٹاسک فورس شہید بینظیرآباد کی ٹنڈوآدم میں کارروائی، منشیات سمگلرگرفتار،دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

136
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

حیدرآباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):انسداد منشیات ٹاسک فورس شہید بینظیرآباد نے ٹنڈوآدم میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کو گرفتارکر کے ملزم سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمدکر لی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے لیے قائم ٹاسک فورس شہید بینظیرآباد نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد موسی ابڑو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر ٹنڈوآدم کے کھنڈو روڈ پہ ساند موری کے نزدیک ایک ٹرالر کو روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرالر میں سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد ہوئی۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ٹرالر ڈرائیور جوکہ ٹرالر کا مالک بھی ہے اسے گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔