اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2020-21ءکے بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت انسداد منشیات ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 17.300 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے اعداد و شمار کے مطابق وزارت انسداد منشیات کے ماتحت ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسلام آباد میں دو نئے منصوبوں کے لیے 17.300 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ ان میں اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے انوسٹیگیشن سنٹر کی تعمیر کے لیے 8.300 ملین روپے جبکہ دوسرے منصوبے میں اسلام آباد میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے سہولت سنٹر کی فزیبلٹی رپورٹ کے لیے 9 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔