دیر لوئر۔05 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان کی زیرصدارت 9 ستمبر سے شروع ہونے والے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سےتیاری ، نشانات، میدانی مسائل ،خطرناک علاقے ،انکاری اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پولیو مہم کے دوران 14442 ٹیمیں 332570 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔317 ایریا انچارجزپولیو مہم کی نگرانی کریں گے۔ ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کو سیکیورٹی کوریج دی جائیگی۔
پولیس محکمے کا ایک نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ کنڑول روم میں موجود ہونگے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوآرڈنیشن رکھیں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں پولیو مہم کا افتتاح کر کےپولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولی خان ،ڈویژنل آفیسر ای پی آئی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر منصور احمد قریشی، ڈاکٹر نور حمید ، ڈاکٹر اسفندیار، ، ہمایوں خان ، ڈے اے افغان ریفیوجیز، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عزیز الحق ، پاپولیشن ویلفیر آفسیر، زکریا (فوکل پرسن ڈی ای او آفس) اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔