پشاور۔ 27 نومبر (اے پی پی):چارسدہ میں انسداد پولیو مہم فول پروف سکیورٹی کے ساتھ جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائےجائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پولیو ٹیم کسی بھی علاقہ میں پولیس سکیورٹی کے بغیر نہ جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوان کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔پولیس جوان اپنی اور پولیو ٹیم کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مہم کے دوران ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے پولیو ٹیم کے ہمراہ پولیس نفری بھی موجود رہے گی،اس کے علاوہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے تاکہ کوئی بھی مشکوک فردداخل نہ ہو سکے۔احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئےڈی ایس پی سکیورٹی شہنشاہ گوہر خان ،ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان ،ڈی ایس پی شبقدر گلشید خان ،ڈی ایس پی تنگی حسن خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نصراللہ خان اور ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان نے اپنے اپنے علاقوں میں مختلف بی ایچ یوز اور سکیورٹی کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور سکیورٹی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414659