فیصل آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے چوتھے روزتحصیل سٹی وتاندلیانوالہ میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 32 ہزار155 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے،مہم کے دوران اب تک5لاکھ74 ہزار712 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان بھی موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کے بقیہ ایام میں بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلائے جائیں جبکہ ہر گھر کا وزٹ اور ڈور مارکنگ چیک کریں۔انہوں نے بس سٹینڈز، پارکس،سکول،موٹر وے انٹر چینجز سمیت ہیلتھ مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر ٹیموں کو متحرک رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 100سو فیصد اہداف کی تکمیل کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت عباس،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وتاندلیانوالہ ودیگرافسران موجود تھے۔