34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے لئے 1700 افسران...

انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے لئے 1700 افسران و اہلکاروں کی تعیناتی

- Advertisement -

راولپنڈی۔28اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز کی حفاظت کے لئے 1700 افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سکیورٹی انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 1700 سے زائد افسران پولیو ورکرز کی 774 ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،

تھانوں کی موبائلز، ڈولفن اور محافظ سکواڈ علاقے میں گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں