انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن ای او سی صوبہ بلوچستان کے کوارڈینیٹر سید زاہد شاہ کی زیر صدارت کا اجلاس کا انعقاد

150
انسداد پولیو مہم

کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):انسداد پولیو مہم کے دوسرے دن ای او سی صوبہ بلوچستان کے کوارڈینیٹر سید زاہد شاہ کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ ریویواجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈبلیو ایچ او ایریا کوارڈنیٹر unicef ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افسران وہ دیگر محکمہ صحت کے سربراہان اور نمائندے شریک تھے۔

اجلاس میں آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کو انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی ۔اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز تمام حلقوں کی پولیو ٹیموں خاص کر ڈسٹرکٹ کے منتخب نمائندوں کی طرف سے جس طرح پولیو مہم میں پزیرائی ملی ہے اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

علائو ہ ازیں ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چمن سٹی حبیب احمد بنگلزئی کی نگرانی میں لیویز اور ٹائگر فورس نے دوران پولیو مہم چمن شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر سنیف چیکینگ کی۔