انسداد پولیو کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا

152
World Polio Day
World Polio Day

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو کا عالمی دن 24 اکتوبر کو منایا جائے گا، یہ دن پولیو ویکسین تیار کرنے والے ڈاکٹر جوناس سالک کی سالگرہ کے موقع پر منایا جا تا ہے۔عالمی ادارہ برائےصحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق دنیا بھر میں پولیو کے کیسز میں 99.9 فیصد کمی ہو کی ہے ۔

پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ور عام آدمی کو پولیو کی بیماری ، تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے دور دراز اور دشوار گذار علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔