انسداد چوری و ڈکیتی یو نٹ کی موثر کارروائی، شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے والے بین الصوبائی گر وہ کا اہم رکن گرفتار

131
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):انسداد چوری و ڈکیتی یو نٹ نے موثر کارروائی کرتے ہوئے منی چینجرز سے رقم تبدیل کرکے نکلنے والے شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے والے بین الصوبائی گر وہ کے اہم رکن کوگرفتارکرلیا،گرفتار مجرم کے قبضہ سے چھینی گئی ملکی و غیر ملکی کر نسی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مجرم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد چوری وڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے منی چینجرز سے رقم تبدیل کرکے نکلنے والے شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی منظم گر وہ کے اہم رکن کوگرفتارکرلیا،

گرفتار مجرم کے قبضہ سے اسلحہ کی نو ک پر چھینی گئی ملکی وغیر ملکی کرنسی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، مجرم کی شناخت محمد ادریس کے نا م سے ہو ئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار مجرم نے وفاقی دارالحکومت میں تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا، تھا نہ سنگجا نی، راولپنڈی اور جہلم کے ایر یا میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔