عارف والا 14 جون (اے پی پی):انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر میررومان خلیل کی زیرقیادت آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعثمان شاہ، ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس اٹھا رکھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیریں درج تھیں۔
قبولہ چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عارفوالامیررومان خلیل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرعثمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے گھروں کی چھتوں سے کاٹ کباڑ اورپرانے ٹائروں کو فوراََ ہٹا دیا جائے پانی والی برتنوں کو کھلا مت چھوڑیں اس سے مچھروں کی افزائش ممکن ہوسکتی ہے صفائی کا خاص خیال رکھیں گھروں اور دکاندارحضرات بھی برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔