انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز پاکستان روس تعلقات کے موضوع پر (جمعرات )کو گول میز مباحثے کی میزبانی کرے گا

92
ISSI
ISSI

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) ”ٹرانسفارمنگ گلوبل آرڈر کے درمیان پاکستان روس تعلقات“ کے موضوع پر (کل) جمعرات کو گول میز مباحثے کی میزبانی کرے گا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز سندھ اور روسی فیڈریشن میں پاکستان کے سابق سفیر قاضی ایم خلیل اللہ خطاب کریں گے۔