34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںانسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی...

انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

- Advertisement -

ملتان۔ 11 مئی (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی ملتان برانچ کونسل کے زیر اہتمام مائیکروسافٹ پاور بزنس انٹیلیجنس پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان کی مختلف انڈسٹریز کے پروفیشنلز اور طلبہ نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ کے ٹرینر محمد عمران بخاری نے شرکا کو پاور بی آئی کے استعمال کے طریقہ کار اور اس کی افادیت سے متعلق آگاہ کیا۔ا

ختتامی سیشن کے دوران چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان محمد شعیب نے گفتگو کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹس کے لیے بزنس انٹیلیجنس اور ڈیٹا اینالیٹکس سکلز کی افادیت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان برانچ کونسل آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کے لیے اس قسم کی ٹریننگز کا انعقاد کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کاروباری منصوبہ بندی کے لیے اعداد و شمار کا تجزیہ بنیادی عنصر ہے۔

- Advertisement -

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔شرکا نے ورکشاپ کے انعقاد پہ انسٹیٹیوٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں