26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومقومی خبریںانسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ”اسلامو فوبیا ان فوکس اینڈ ایمرجنگ چیلنجز“...

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ”اسلامو فوبیا ان فوکس اینڈ ایمرجنگ چیلنجز“ کے موضوع پر (کل) سیمینار کی میزبانی کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد ”اسلامو فوبیا ان فوکس اینڈ ایمرجنگ چیلنجز“ کے موضوع پر (کل)سیمینار کی میزبانی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ اپنے ویڈیو پیغام میں اظہار خیال کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمدکلیدی خطاب کریں گے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی کونسل برائے مذہبی امور کے بانی صدر ڈاکٹر اسرار مدنی، قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب افضل، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، ڈافوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے پروفیسر ڈاکٹر گریگ سائمنز اور انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل سٹڈیز رشین اکیڈمی آف سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر نکولے پلوٹنکوف بھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں