اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں کل( جمعہ کو) "اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی کی اہمیت”کے موضوع پر گول میز مباحثہ کا اہتمام ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز ہوں گے۔
تقریب میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری موغادم اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکی بھی شریک ہوں گے۔ گول میز مباحثہ میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء الحق، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ رضوان سعید شیخ اور دیگر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔