اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں”پاکستان کی سٹریٹجک فرنٹیئرز: ایڈاپٹنگ ٹو ایوولنگ گلوبل ٹرینڈز“کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس (کل)جمعرات کو ہوگی۔
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے اعلامیہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کانفرنس کی مہمان خصوصی ہونگی۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان بین الاقوامی کانفرنس کے مہمان مقرر ہونگے۔