26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںانسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کا قومی باکسنگ...

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کا قومی باکسنگ چیمپیئن اور اسلام آباد پولیس کے مایہ نازکانسٹیبل علی نواز کواعزاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے قومی باکسنگ چیمپیئن اور اسلام آباد پولیس کے فخر کانسٹیبل علی نواز کو ملاقات کے دوران تعریفی سرٹیفکیٹ، شیلڈ اور انعام سے نوازا ہے۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ باکسنگ کے پرعزم کھلاڑی اور ریاستی اور ضلعی گولڈ میڈلسٹ علی نواز نے کھیل میں اپنی کامیابیوں کے ذریعے پاکستان اور اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ امریکہ میں ورلڈ پولیس اور فائر گیمز 2025 میں شرکت کے لئے ان کی مکمل تعاونکرے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل علی نواز کو تعریفی سرٹیفکیٹ، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علی نواز اسلام آباد پولیس کے مثبت چہرے کی نمائندگی کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے نہ صرف کھیلوں کے ذریعے فورس کا نام روشن کیا ہے بلکہ دیگر افسران کے لئے بھی حوصلہ افزائی کا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اپنے افسران کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ وہ معاشرے میں مثبت اور نمایاں کردار ادا کرسکیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577315

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں