انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا سٹیزن سروس سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے جمعرات کو سٹیزن سروس سنٹر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اور ایس پی سٹی بھی تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے سروس سنٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا جہاں آئے ہوئے شہریوں سے مل کر …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے جمعرات کو سٹیزن سروس سنٹر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اور ایس پی سٹی بھی تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے سروس سنٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا جہاں آئے ہوئے شہریوں سے مل کر سروس سنٹر پر ملنے والی ون ونڈو سروس کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ شہریوں نے سروس سنٹر پر ملنے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وفاقی پولیس کی طرف سے بہترین ون ونڈو سروسز دینے پر شکریہ ادا کیا۔ آئی جے نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہمی کے لئے عملہ کو ہدایات دیں۔ آئی جی اسلام آباد نے زیر تعمیر اوورسیز بلاک، ٹریفک اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور زیرتعمیر حصوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔