لاہور۔11جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھلوال سرگودھا کے قصبہ سالم میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹوں سمیت 3افرادکے قتل اور 2زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔مقتولین میں 35سالہ عثمان، 17سالہ نبیل اور 55سالہ ریاض شامل ہیں۔