انشاءاللہ چند ہفتوں میں وزیراعظم ملک کے اس پسماندہ ترین علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے، اسد عمر

93

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلے دو دن خضدار، آواران، تربت، گوادر میں گزارے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی بلوچستان کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے لئے ضروری تھا کے زمینی حقائق دیکھے جائیں اور مقامی لوگوں کی ترجیحات سنیں۔ انشاءاللہ چند ہفتوں میں وزیراعظم ملک کے اس پسماندہ ترین علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔