ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے شہریوں کے مسائل سن کر میرٹ پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کھلی کچہری میں آئے شہریوں نے اپنے مسائل توجہ سے سننے اور حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔