اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے انصاف یوتھ ونگ کی تشکیل نو کیلئے وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا مرکزی سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
کمیٹی میں وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل ، مولا بخش سومرو، عارف رند، مینہ خان آفریدی اور علی عباس بخاری شامل ہیں۔