35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںانضمام الحق سینئر کے بعد جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ...

انضمام الحق سینئر کے بعد جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی مقرر

- Advertisement -

کراچی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو جونیئر مینز کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، وہ سینئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی بھی کرتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق چار رکنی سینئر سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثنا اللہ بلوچ شامل ہیں۔

- Advertisement -

جونیئر سلیکشن کمیٹی کا پہلا کام سری لنکا انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا انتخاب کرنا ہے۔سری لنکا انڈر 19 ٹیم ایک چار روزہ اور پانچ 50 اوور کی سیریز کھیلنے کے لیے 12 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=398297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں