33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںانضمام الحق نے سلمان بٹ کی جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا...

انضمام الحق نے سلمان بٹ کی جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عندیا دے دیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کی جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا عندیا دے دیا۔ سلمان بٹ 2010ءمیں دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے گزشتہ سات برس سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں، بٹ نے سپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پانچ سالہ پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد گزشتہ برس جنوری میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی تھی، انہوں نے نیشنل ون ڈے کپ میں سنچری سے کم بیک کیا تھا اور ٹورنامنٹ میں وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں