انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ 31 لاکھ روپے جاری

75

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے51 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی میں کیمرا پروڈکشن کے آلات کی فراہمی کے لئے 4 کروڑ، اے جے کے میں میڈیم ویو سروسز کے لئے 83 لاکھ، ریڈیو سٹیشن ملتان کی اپ گریڈیشن کے لئے 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔