
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نےسرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 ارب 92 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔