اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 16227.493ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعداو شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کی جاری سکیموں کراچی میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کے لئے 6000ملین روپے ، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ منصوبے کے لئے 4908ملین روپے، ڈیجیٹل اکانومی ان کیمپمنٹ منصوبے کے لئے 1972ملین روپے ، آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں سیلولر سروس کی توسیع کے لئے 500 ملین روپے اور وزیراعظم سٹارٹ اپس پروگرام کے لئے 500ملین روپے سمیت مجموعی طور پر 15777.493 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے نئے منصوبوں میں سمارٹ اسلام آباد اقدام کے لئے 200ملین روپے ، قومی مصنوعی ذہانت توسیع پروگرام کے لئے 100 ملین روپے اور آئی ٹی برآمدات میں فروغ سمیت دیگر اقدامات کے لئے 100ملین روپے کے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 450 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 16227.493ملین روپے مختص
- Advertisement -
- Advertisement -
متعلقہ خبریں