انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی ہماری معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر سکتی ہے،وزیراعظم

177
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی ہماری معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر سکتی ہے۔اس شعبہ کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اس صنعت سے وابستہ رہنمائوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی ہماری معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر سکتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے اس شعبہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےانڈسٹری سے وابستہ رہنمائوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات کو 3 سالوں میں 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت زیادہ قابل حصول ہے۔